Best Urdu Quotes About Life


اچھے دنوں کے لئے برے دنوں سے لڑنا پڑتا ہے 



کسی نے پوچھا کہ تم انہیں یاد کرتے ہی کیوں ہو جو تمہیں یاد نہیں کرتے تڑپ کر دل بولا رشتے نبھانے والے مقابلہ نہیں کرتے 



جب رشتہ بار بار آپ کو آنسو دینے لگے تو سمجھ لو اس نے اپنی مدت پوری کر لی 


ہر بار قصور تربیت کا نہیں ہوتا بعض اوقات کچھ رنگ صحبتوں کے بھی چڑھتے ہیں 


وہ بلندی کس کام کی جس پے انسان چڑھے اور انسانیت سےگر جائے



اچھا بولنے کیلئے پہلے اچھا سننا ضروری ہے 
ایک انسان کو پہلے سننا چاہیے  اور اسی سے بولنے کا فن سیکھنا چاہیے 



جب آپ اللہ‎ 
کی خاطر اپنے آپ کو برائی سے دور رکھتے ہیں 
تو وہ آپ کو دوسروں کے  ہاتھوں رسوا ہونے نہیں دیتا 




عجیب فلسفہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی ٹوٹتی ہے اور لفظ ہی خاموش کر دیتے ہیں 



ہر ٹوٹی ہوئی امید مجھے میرے اللہ‎ 
سے جوڑتی ہے 



کسی شخص کا آپ پر اعتبار کرنا آپ کیلئے باعث فخر ہے 
اور آپ پر جب کوئی اعتبار کرے تو کوشش کریں  کہ اس کا مان رکھیں 



محبت اور دوستی 
یہ دو چیزیں ہر طوفان کا مقابلہ کر سکتی ہیں 
ایک چیز ان دونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر سکتی ہے اور وہ ہے غلط فہمی 
چھوٹی سی زندگی نے بہت بڑا سبق دیا
 رشتے سب سے رکھو امید کسی سے نہیں 

 

0 Comments:

ایک تبصرہ شائع کریں